اسرائیل مزید یرغمالیوں کی رہائی تک ممکنہ زمینی حملے کو ملتوی کردے،بیان
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وائٹ ہائوس سے منسوب ہفتے کے روز سامنے آنے والے موقف میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کی جانب سے زمینی کارروائی کو ملتوی کرنے کے بارے میں سوال نہیں سنا اور سوچا کہ سوال اس بارے میں ہے کہ کیا وہ مزید یرغمالیوں کو رہا کرنا چاہتے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ بائیڈن کے حوالے سے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اسرائیل مزید یرغمالیوں کی رہائی تک غزہ کی پٹی پر اپنے ممکنہ زمینی حملے کو ملتوی کر دے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے جوڈتھ تائی رعنان اور نتالی شوشنا رعنان کی رہائی پر اپنی بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے دیگر یرغمالیوں کے خاندانوں کے لیے اس پیش رفت کوامید کی کرن قرار دیا۔