اسلام آباد: (کامرس ڈیسک) نجی ایئر لائنز نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے بحران کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اندرون ملک کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیا۔
پی آئی اے کے مالی بحران کی وجہ سے اندرون ملک جانیوالی پروازوں کا آپریشن شدید متاثر ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے نجی ایئرلائنز نے ملک کے مختلف شہروں میں آپریٹ ہونیوالی پروازوں کے کرائے میں 40 ہزار سے لے کر 77 ہزار سے زائد تک کرائے وصول کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
کراچی سے لاہور کا یک طرفہ کرایہ 77 ہزار روپے تک وصول کیا جا رہا ہے، کرائے بڑھنے سے مسافروں کی مشکلات میں بھی شدید اضافہ ہو گیا۔