مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں: برطانوی وزیر اعظم

تل ابیب: (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیراعظم رشی سونک اپنے غیر معمولی دورے پر مقبوضہ بیت المقدس پہنچے جہاں انہوں نے اسرائیلی ہم منصب نیتن یاہو سے ملاقات کی۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ حماس شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے، برطانیہ مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

رشی سونک نے کہا کہ غزہ میں انسانی امداد کا راستہ کھولنے کے اسرائیل کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، انہوں اپنے ہم منصب نیتن یاہو سے کہا کہ مجھے یہاں آپ کے ساتھ موجود ہونے پر فخر ہے۔

رشی سونک سے ملاقات کے دوران بھی اسرائیلی وزیر اعظم نے ال اہلی ہسپتال پر ہونے والے حملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال پر حملہ حماس کے ناکام راکٹ کی وجہ سے ہوا۔

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حماس کے حملے کا مقصد اسرائیل کے عرب ریاستوں سے امن تعلقات بگاڑنا ہے، حماس اسرائیل کے مشرق وسطیٰ میں پُرامن تعلقات میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہے لیکن اسرائیل مشرق وسطیٰ میں امن کو وسیع کرنا چاہتا ہے۔