اسلام آباد: (کامرس ڈیسک) ملک بھر کی نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس ٹیرف کا یکساں نظام متعارف کروانے کی تجویز دے دی گئی، یکساں نظام ٹیرف متعارف کروانے سے سوئی سدرن کی نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس مہنگی ہو گی۔
ذرائع کے مطابق نئے نظام سے سوئی سدرن کی نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس فی ایم ایم بی ٹی یو 26 سو روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے، سوئی سدرن کی نان ایکسپورٹ صنعتوں کیلئے گیس کی قیمت 14 سو روپے تک فی ایم ایم بی یو مہنگی ہو سکتی ہے۔
یکساں نظام ٹیرف متعارف کروانے سے سوئی نادرن کی نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس سستی ہو گی، یکساں نظام ٹیرف سے سوئی نادرن کی انڈسٹری کو گیس فی ایم ایم بی ٹی یو 3340 روپے ملے گی جو کہ سوئی سدرن کی نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو اس وقت 3650 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مل رہی ہے۔
آئی ایم ایف نے بھی ملک بھر کی نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے یکساں نظام ٹیرف کی تجویز دی تھی، یکساں نظام ٹیرف متعارف کروانے کیلئے سمری آئندہ ای سی سی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔