بیروت: (انٹرنیشنل ڈیسک) صیہونی فورسز کے غزہ پر مسلسل حملوں کے پیش نظر لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر حملے شروع کر دیے ہیں۔
لبنان کے دفاع کی دعویدار تنظیم حزب اللہ نے نام نہاد صیہونی سرحدوں پر اسرائیل کے لگائے گئے نگرانی کے کیمروں کو بھی تباہ کر دیا ہے، حزب اللہ نے سرحد پر اسرائیلی ٹینک کو گائیڈڈ میزائل سے تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کردی۔
دوسری جانب غزہ میں فلسطینیوں کیلئے ہر گزرتا لمحہ مشکل سے مشکل ہوتا جا رہا ہے، مسلسل بمباری میں 2 ہزار 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، شہدا میں ایک ہزار سے زائد بچے اور 400 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔