جنگ پھیلنے کا خدشہ، ایک ہزار امریکی شہریوں نے اسرائیل چھوڑدیا

غزہ میں 250 کے قریب اسرائیلی اوردیگرغیرملکی یرغمال ہیں ، ترجمان حماس ملٹری ونگ

تل ابیب(انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل حماس جنگ پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ایک ہزار امریکی شہریوں نے اسرائیل چھوڑ دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس ملٹری ونگ کے ترجمان نے دعوی کیاہیکہ غزہ میں 250 کے قریب اسرائیلی اور دیگر غیر ملکی یرغمال ہیں، ان میں سے 22 یرغمالی غزہ پراسرائیلی بمباری میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ملٹڑی ونگ کے ترجمان کے مطابق یرغمالیوں کو اسرائیلی جیلوں سیفلسطینیوں کی رہائی کے بدلے رہاکیا جائیگا۔