لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی اخبار نے اپنے کارٹونسٹ اسٹیو بیل کو نیتن یاہو کا کارٹون بنانے کی پاداش میں نوکری سے نکال دیا، اسٹیو بیل 40 سال سے گارجین کے ملازم تھے۔
غیرملکی خبررسان ادرے کے مطابق مغربی دنیا کی ایک اور منافقت کا پول کھل گیا، توہین آمیز کارٹون کو آزادی اظہاررائے کہنے والے نیتن یاہو کا کارٹون برداشت نہ کرسکے۔اخبار نے اپنے کارٹونسٹ اسٹیو بیل کو صرف اس لئے نوکری سے نکال دیا کیوں کہ انہوں نے نیتن یاہو کا غزہ مخالف کارٹون بنایا تھا۔معروف کارٹونسٹ اسٹیو بیل 40 سال سے اخبار کے ملازم تھے، اور خدمات انجام دے رہے تھے۔