ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا1900روپے سستا

کراچی (کامرس ڈیسک) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا1900روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت2لاکھ100روپے پر آ گئی ۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو دس گرام سونے کی قیمت میں1629روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے دس گرام سونا1لاکھ71ہزار553روپے کا ہو گیا جبکہ15ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1923ڈالر ہو گیا