کراچی: (کامرس ڈیسک) ڈالر کی قیمت میں مسلسل 28 ویں روز بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 97 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 276 روپے62 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔