لاہور : برائلرگوشت کی قیمت میں12روپے فی کلو اضافہ

لاہور (کامرس ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پرچون سطح پر فی کلو برائیلر گوشت کی قیمت میں12روپے فی کلو اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث برائیلر گوشت کی قیمت 501روپے فی کلو، زندہ برائیلر مرغی کی قیمت8روپے اضافے سی334روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سی309روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔