کراچی (کامرس ڈیسک) حکومت نے قومی بچت کے سروا اسلامی سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 21.8 فیصد کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی بچت کے سروا اسلامی سرٹیفکیٹ کے نئے شرح منافع کا اعلان کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ ایک سال کے لیے سروا سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 21.8 فیصد کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ سال کے لیے سروا ٹرم اکانٹ پر شرح منافع 15.12 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ پانچ سال کے لیے سروا ٹرم کا نیا شرح منافع پانچ ستمبر سے کی گئی سرمایہ کاری پر ہوگا۔