بھارتی ریاست سکم میں بارش نے 50 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، سیلاب سے ہلاکتیں 42 ہو گئیں

ممبئی: (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست سکم میں طوفانی بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 42 ہو گئی، لاپتہ ہونے والے متعدد افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاست سکم میں بارش نے گزشتہ 50 برس کا ریکارڈ توڑ دیا، شدید بارش کے بعد ڈیم میں طغیانی نے ہر طرف تباہی مچا دی جبکہ گھر، پل اور سڑکیں بہہ گئیں، سکم کے دارلحکومت گنگٹوک شہر کا زمینی رابطہ منقطع ہے۔

سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہزاروں شہری نقل مکانی پر مجبور ہیں، انتظامیہ کی جانب سے لاپتہ افراد کی تلاش تاحال جاری ہے، شدید سیلاب کی وجہ سے ہلاک افراد کی تعداد 42 ہو گئی، دریائے ٹیسٹا میں پانی کی سطح میں اضافے سے زیادہ تباہی ہوئی ہے۔