اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) فرٹیلائزر کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر اربوں روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق فرٹیلائزر کیلئے تین سال سے قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے سے 8 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا، رواں سال جنوری سے جون تک 4 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی صورت میں سال 24-2023 میں 16 ارب روپے کے نقصان کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق فرٹیلائزر مینوفیکچررز کے 6 پاور پلانٹس ماڑی پٹرولیم سے گیس لیتے ہیں، فرٹیلائزر مینوفیکچررز پلانٹس کو 28 سے 100 ایم ایم سی ایف ڈی تک گیس فراہم کی جاتی ہے، چھوٹے پلانٹس کو 28 ایم ایم سی ایف ڈی سی اور بڑے پلانٹس کو 100 ایم ایم سی ایف ڈی سی گیس فراہم کی جاتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فرٹیلائزر کیلئے آخری مرتبہ سال 2020 میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، قیمتوں میں اضافے کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی اضافے پر کام کرے گی، کمیٹی پلانٹس کو درپیش گیس کے مسائل بھی حل کرے گی۔