لاہور: (کامرس ڈیسک) لینڈ انفارمیشن اینڈ منیجمنٹ سسٹم پاکستان (لمز) نے کاشتکاروں کی سہولت کیلئے اپنی ویب سائٹ ‘لمز پاکستان ڈاٹ کام’ لانچ کر دی۔ یہ ویب سائٹ زراعت میں جدت کی جانب لمز کا انقلابی قدم ثابت ہوگی، کسان اپنی زمین سے متعلق بروقت معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
ویب سائٹ کی مدد سے پانی، کھاد، سپرے اور بیج کے استعمال میں بچت اور نتیجتاً پیداوار میں گراں قدر اضافہ متوقع ہے۔
لمز نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ربیع کی فصلوں کیلئے اس ویب سائٹ سے استفادہ کریں، چھوٹے کاشت کاروں کو اس ویب سائٹ سے تمام سہولیات اور معلومات مفت میسر ہوں گی۔