ماسکو: (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے یوکرین کے علاقے خارکیف میں ایک سپر مارکیٹ پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میزائل حملہ ایک کیفے اور ایک دکان پر کیا گیا جہاں شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی، میزائل حملے کے بعد امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
یوکرنی حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس بحیرہ اسود کے ساحل پر بحری اڈہ بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے، روسی حملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔