ابوجا: (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا میں غیر قانونی آئل ریفائنری میں دھماکے سے 37 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک گھر میں غیر قانونی آئل ریفائنری سے فیول نکالا جا رہا تھا کہ اچانک کروڈ آئل کے ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے 18 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔
شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 19 افراد جان کی بازی ہار گئے، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، آتشزدگی کا خوفناک کا واقعہ نائیجیریا کے جنوبی علاقے میں پیش آیا۔