برطانیہ: ری سائیکلنگ پلانٹ میں دھماکا، متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے

لندن: (انٹرنیشنل ڈیسک) انگلینڈ میں آکسفورڈ شائر کے شمال میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں وٹنی، برفورڈ، چپنگ نارٹن اور ملٹن انڈر وائچ ووڈ میں بجلی بند ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکا فوڈ ویسٹ ری سائیکلنگ پلانٹ میں بجلی گرنے کی وجہ سے ہوا، آسمانی بجلی گرنے کے باعث بائیو گیس ٹینک پھٹ گیا اور آگ لگ گئی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد آگ کے گولے نے آسمان روشن کر دیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کی مزید وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔