اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) پاکستان عالمی بینک سے قرض لینے والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں پاکستان نے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن پروگرام کے تحت 2 ارب 30 کروڑ ڈالرز کا قرض لیا جبکہ آئی ڈی اے سے سیلاب متاثرین کو ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق سیلاب متاثرین کو مکانات کی تعمیر اور فصلوں کے لیے امداد دی گئی، سیلاب متاثرین کو تعلیم و صحت کے شعبوں کے لیے بھی امداد ملی ہے، آئی ڈی اے کے ذریعے پاکستان کو بجٹ سپورٹ کے لیے ایک ارب ڈالرز فراہم کیے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے 20 کروڑ ڈالر کا پروگرام شروع کیا گیا۔