میکسیکو سٹی: (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو میں تارکین وطن کے ٹرک کو حادثہ پیش آ گیا جس کے نتیجے میں 10 خواتین ہلاک ہو گئیں جبکہ حادثے میں 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
میکسیکو میں گوئٹے مالا کی سرحد کے پاس تارکین وطن کو سمگل کرنے والا ٹرک راستے میں الٹ گیا، ٹرک الٹنے کی وجہ سے 10 تارکین وطن خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں، مرنے والی خواتین کا تعلق کیوبا سے ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں 25 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ٹرک حادثے میں ہلاک ہونے والی خواتین غیر قانونی طریقے سے امریکا جانا چاہتی تھیں۔