اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے تقریباً 5 سے 19 روپے فی لٹر کمی کا تخمینہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
ہائی سپڈ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک کی مدت کے لیے تقریباً 5 سے 19 روپے فی لٹر کمی کا تخمینہ ظاہر کیا گیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ کمی گزشتہ 2 ماہ کے دوران پہلی بار ہوگی جس کی بنیادی وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ تیل عالمی منڈی میں 101 ڈالر فی بیرل سے 99 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تقریباً 10.5 روپے کا اضافہ بھی ہوا ہے۔