خطرناک صورتحال کے ذمہ دار امریکا اورجنوبی کوریا ہیں، کم سونگ کاخطاب
پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریانے کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا جوہری جنگ کے قریب پہنچ چکا ہے، اس کے ذمہ دار امریکا اور جنوبی کوریا ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیو یارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب میں اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے نمائندے کم سونگ کا کہنا تھا کہ 2023 انتہائی خطرناک سال ہے، اس میں جزیرہ نما کوریا جوہری جنگ کے قریب پہنچ گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس خطرناک صورتحال کے ذمہ دار امریکا اور جنوبی کوریا ہیں، موجودہ حالات کے پیش نظر شمالی کوریا کو اپنی دفاعی صلاحیتیں مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔