گوئٹے مالا سٹی: (انٹرنیشنل ڈیسک) گوئٹے مالا کے دارالحکومت میں بارش نے تباہی مچا دی جس کے باعث دریا بپھرنے سے 6 شہری ہلاک ہوگئے۔
سیلابی صورت حال میں 13 افراد لا پتہ ہو گئے ہیں، گوئٹے مالا کے دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی میں ہونے والی موسلا دار بارش نے تباہی مچا دی ہے۔
بارش کا پانی دریا میں داخل ہونے سے دریا بپھر گیا جس سے کئی دیہات زیر آب آگئے، مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ13 شہری تاحال لاپتہ ہیں۔