ٹورنٹو: (انٹرنیشنل ڈیسک) وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں را کے ملوث ہونے کا معاملہ ایک بار پھر اٹھا دیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے واپسی سے پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈین شہری کو کینیڈا کی سرزمین پر قتل کیا گیا، ہمارے پاس بھارتی حکومت کے ایجنٹس کے قتل میں ملوث ہونے کا یقین کرنے کی مصدقہ وجوہات ہیں۔
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا ہے کہ ہمارا بہترین اور آزادانہ انصاف کا نظام ہے جس کے تحت کیس کو فالو کریں گے، بھارتی حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ہمارے ساتھ مل کر کام کرے گا۔