ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی، روپے کی قدر بحال ہونے لگی

کراچی: (کامرس ڈیسک) ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپے 2 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 291 روپے 76 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 292 روپے 78 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 295 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر 5 ستمبر کو 307 روپے 10 پیسے کی بلند ترین سطح پر تھا جس میں اب تک 15 روپے 34 پیسے کی کمی واقع ہوچکی ہے۔