مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا ہے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے بدھ کی علی الصبح اریجا شہر کے قریب عقبہ جبر پناہ گزین کیمپ پرگرفتاریوں کی غرض سے چھاپہ مارا اور جھڑپوں کے دوران فائرنگ کی جس ایک 19سالہ فلسطینی نوجوان دورغام اخرس سر پر گولی لگنے سے شہید ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967 سے مغربی کنارے پر قبضہ کر رکھا ہے اور اس کے فوجی معمول کے مطابق جنین جیسے علاقوں میں دراندازی کرتے رہتے ہیں یہ علاقہ برائے نام فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی کنٹرول میں ہیں رواں برس فلسطین تنازعہ سے منسلک تشدد کے واقعات میں 238 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔