کراچی(کامرس ڈیسک) پاکستان میں سیمنٹ کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے اعداد و شمار میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔شمالی علاقوں میں سیمنٹ کے ایک تھیلے کی قیمت اوسطا 1208 روپے ہیجو پچھلے ہفتے کے 1206 روپے سے 0.16 فیصد زیادہ ہے۔جنوب میں قیمتوں نے اسی طرح کے رجحان کی پیروی کی اوسطا 1168 روپے فی تھیلا پچھلے ہفتے کے 1164 روپے کے مقابلے میں 0.30 فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آبادمیں1,198 روپے،راولپنڈی میں 1,199 روپے ،گوجرانوالہ میں 1200 روپے،سیالکوٹ میں 1,210 روپے ،لاہورمیں 1,240 روپے ،فیصل آبادمیں 1200 روپے،سرگودھامیں 1,190 روپے،ملتان میں 1,214 روپے ،بہاولپورمیں 1,237 روپے ،پشاورمیں 1200 روپے ،بنوں میں1200 روپے ،کراچی میں 1,144 روپے،حیدرآبادمیں 1,150 روپے ،سکھرمیں 1200 روپے،لاڑکانہ میں 1,173 روپے،کوئٹہ میں 1,170 روپے اورخضدارمیں 1,170 روپے فی بوری قیمت ریکارڈ کی گئی ۔ماہرین کے مطابق سیمنٹ کی مارکیٹ میں قیمتوں کے یہ اتار چڑھائو بہت اہم ہیں کیونکہ یہ تعمیراتی منصوبوں اور مکانات کے اخراجات کو متاثر کرتے ہیں۔