کراچی: (نیوز ڈیسک) روپیہ پھر سے تگڑا ہونے لگا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ مسلسل برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 1 روپے 6 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 296 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 297 روپے 96 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 299 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
سٹاک مارکیٹ
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 300 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 45 ہزار 950 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔