سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ

کراچی: (کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کے بعد آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروباری کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 82 پوائنٹس اضافے کیساتھ 45 ہزار 590 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 357 پوائنٹس کی کمی سے 45 ہزار 508 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 3 ارب 14 کروڑ 33 لاکھ 30 ہزار 239 روپے مالیت کے 4 کروڑ 74 لاکھ 22 ہزار 802 شیئرز کا لین دین ہوا۔