نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں مودی سرکار نے کچی آبادیوں کو جی 20 اجلاس کے مہمانوں سے چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے اجلاس سے 10 دن پہلے کولی کیمپ کو لکڑی کے سہاروں اور سبز پردوں کی مدد سے چھپا دیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مودی حکومت جی 20 اجلاس کی میزبانی کرتے ہوئے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی اجلاس سے 10 دن پہلے کولی کیمپ نامی کچی آبادی کو سبز پردے تان کر مودی سرکار اور جی 20 کے پوسٹرز لگا کر چھپانے کی کوشش کی گئی۔
کولی کیمپ کے رہائشیوں کے مطابق مودی سرکار نے اپنے گھنانے کردار کو چھپانے کیلئے انہیں دنیا کی نظروں سے اوجھل کیا۔کچی آبادی کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ ان کی نقل و حرکت پر پابندی سے دیہاڑی داڑ مزدوروں کو روزگار کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔کولی کیمپ کے مکینوں کا کہنا تھا کہ مودی سرکار انہیں کیڑے مکوڑے سمجھتی ہے، اگر انہیں کچی آبادی سے مسئلہ ہے تو وہ ہمیں علاقے میں پکے مکانات بنا کر دے دیں۔