گروپ 20 سربراہ اجلاس سے قبل دلی اور ممبئی پولیس کی ویب سائٹس ہیک

نئی دہلی: (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں آج شروع ہونے والے گروپ 20 کے سربراہ اجلاس سے قبل دلی پولیس اور ممبئی پولیس کی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیکرز نے دونوں شہروں کی پولیس کی ویب سائٹس پر یہ سروس دستیاب نہیں ہے کا پیغام اپ لوڈ کر دیا، سائبر سکیورٹی فرم فالکن فیڈ نے کہا ہے کہ ٹیم انسین پی کے ہیکرز گروپ نے ویب سائٹس کو نشانہ بنایا ہے۔

فالکن فیڈز نے میڈیا کو بتایا کہ ہیکرز اس وقت بھارت کی ویب سائٹس کو نشانہ بنا رہے ہیں اور انہیں ڈسٹری بیوٹڈ ڈینیئل آف سروس اور ڈیٹا لیک جیسے خطرات کا سامنا ہے۔