جی 20 سربراہی اجلاس: بھارت میں عالمی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ شروع

نئی دہلی: (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے عالمی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر بائیڈن، برطانوی وزیراعظم رشی سونک، اطالوی وزیراعظم اور ارجنٹائن کے صدر سمیت دیگر ممالک کے رہنما نئی دلی پہنچ گئے ہیں۔

جی 20 سربراہی اجلاس میں غریب ممالک کیلئے قرضوں میں ریلیف، موسمیاتی تبدیلی کے خلاف اقدامات اور غذائی تحفظ بڑھانے پر بات ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 15 سے زائد عالمی رہنماؤں سے سائیڈ لائن پر ملاقاتیں بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارت میں 2 روزہ جی 20 سربراہی اجلاس کل سے نئی دلی میں شروع ہو رہا ہے۔