دبئی : (انٹرنیشنل ویب ڈیسک ) دبئی میں ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار پائلٹس کی تلاش جاری ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ سوار تھے جن کا تعلق مصر اور جنوبی افریقا سے ہے۔
رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر المکتوم انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اڑا تھا جس کے بعد وہ حادثے کا شکار ہوا , حکام کو جمعرات کی رات ساڑھے آٹھ بجے حادثے کی رپورٹ موصول ہوئی، پائلٹ رات کی تربیتی پرواز پر تھے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے ہیلی کاپٹر کا ملبہ نکال لیا ہے۔