واشنگٹن : (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کے ممکنہ دورہ روس پر شمالی کوریا کو دھمکی دے دی۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جنگ کے لیے روس کو ہتھیار دیے تو شمالی کوریا کو قیمت چکانی پڑے گی۔ اس سے قبل امریکی اخبار نے کم جونگ اُن کی روسی صدر پیوٹن سے رواں ماہ ملاقات کی خبردی تھی۔
امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ کِم جونگ اُن رواں مہینے بکتربند ٹرین میں روس کا دورہ کریں گے ، دونوں رہنما روس کو جدید ہتھیاریوں کی سپلائی سے متعلق بات چیت کریں گے۔