نئی دلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی فضائیہ نے چین اور پاکستان کی سرحد کے ساتھ شمالی علاقوں میں 10روزہ فضائی مشق ترشول کاآغاز کردیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پیر کو شروع ہونیوالی فضائی مشق میںلڑاکا طیاروں بشمول رافیل اور میراج کے علاوہ جنگی ہیلی کاپٹر چنوک، اپاچی اوردیگر حصہ لے رہے ہیں ۔ گرو اسپیشل فورسز بھی مشق کا حصہ ہیں ۔
یہ مشق 14ستمبرتک جاری رہے گی ۔
بھارت یہ مشق چین اور پاکستان کی سرحد کے ساتھ شمالی علاقوں بشمول لداخ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر ، پنجاب ،اتراکھنڈ، سکم اور اروناچل پردیش میں1400کلومیٹر کے علاقے میںکررہا ہے ۔ فضائی مشق میں حصہ لینے والے لڑاکا طیاروں کی آواز سے مقبوضہ کشمیر کے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ چمبا کے کئی علاقے جموں و کشمیر کی سرحد سے متصل ہیں۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت نے یہ فضائی مشق چین اور پاکستان کی مشترکہ فضائی مشق ‘شاہین ایکس’ کے جواب میں شروع کی ہے جس کا مقصد خطے میں اپنی بالادستی ثابت کرنا ہے ۔ چین پاکستان کی مشترکہ تربیتی فضائی مشق اگست کے آخر میں شروع ہوئی تھی اور ستمبر کے وسط تک جاری رہے گی۔
ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے،خواجہ آصف
توشہ خانہ2 کیس،عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور، رہائی کی روبکار جاری
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
توہین عدالت کیس،اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور آر پی او راولپنڈی نے غیر مشروط معافی مانگ لی
تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پوراشتہاری قرار
دوست ملک کے حوالے سے بشریٰ بی بی کا بیان 100 فیصد جھوٹا ہے، جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی ریکارڈ، انڈیکس 99 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا
ن لیگ سے ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے: گورنر پنجاب
حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان