ریاض: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عالمی آبی تنظیم کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تنظیم کے مقاصد میں علم اور مہارت کا تبادلہ، آبی ٹیکنالوجی کی ترقی، جدّت طرازی کی ترغیب اور تحقیق اور تجربات کا اشتراک شامل ہے۔
نوتشکیل شدہ تنظیم کا صدردفترالریاض میں ہوگا اور پائیدارآبی وسائل کے حصول کے لیے عالمی کوششوں کو مستحکم اور بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
مزید برآں، تنظیم سب کے لیے پانی تک رسائی کو یقینی بناتے ہوئے آبی وسائل کی طویل مدت پائیداری کو یقینی بنائے گی، یہ اعلیٰ ترجیحی منصوبوں کے آغاز اور مالی اعانت کے لیے فعال طور پر وکالت کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق یہ اقدام عالمی سطح پر پانی کی دستیابی سے وابستہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، اس کے علاوہ یہ اقدام ماحولیاتی استحکام کے لیے سعودی عرب کی وسیع تر وابستگی سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔