درخت چوری کرنے کا الزام، بھارت میں مسلمان سابق رکن پارلیمینٹ گرفتار

مظفر نگر: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) بھارت میں درخت چوری کرنے کے الزام میں مسلمان سابق رکن پارلیمینٹ کو حراست میں لے لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مظفر نگر سے سماج وادی پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ قادر رانا کو پڑوسی کی زمین سے درخت چرانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا، جبکہ ان پر پڑوسی کی زمین پر قبضے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قادر رانا کی پڑوسی انیتا گپتا کی جانب سے دائر درخواست میں زمین پر موجود چنار اور یوکلپٹس کے 50 سے زائد درختوں کو کاٹنے اور چوری کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں، قادر رانا پر اپنی فیکٹری سے آلودہ پانی کھیتوں میں چھوڑنے کا الزام بھی عائد کیا ہے، پولیس کے مطابق مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔