ترک صدر کے چیف ایڈوائزر کی اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان کے چیف ایڈوائزر عاکف چاتائے کلیچ نے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی اور امن سازی کے امور اور امن آپریشنز میروسلو جینکا سے ملاقات کی ۔
ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ملاقات میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس، قبرص میں ہونے والی پیش رفت اور اناج راہداری بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں قبرص کے مسئلے میں خاص طور پر ترک قبرصیوں کے حاصل کردہ حقوق کا تحفظ کیے جانے اور اس معاملے پر غیر منصفانہ رویہ ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ملاقات کے دوران اناج راہداری بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل نے ترکیہ کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔