نیامے: (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجر کی فوجی حکومت نے پولیس کو فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق نائیجر کی فوجی حکومت نے فرانسیسی سفیر کو ملک چھوڑنے کیلئے 48 گھنٹے کا وقت دیا تھا جس پر فرانسیسی صدر نے کہا تھا کہ سفیر فوجی حکومت کے الٹی میٹم کے باوجود وہیں رہیں گے۔
فرانسیسی وزارت خارجہ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ نائیجر کی سکیورٹی صورتحال پر مسلسل نظر ہے، خیال رہے کہ نائیجر میں فوج نے گزشتہ ماہ حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کیا تھا۔