ہالینڈ، ڈنمارک اور ناروے کا یوکرین کو ایف۔16 طیارے فراہم کرنے کا فیصلہ امن مخالف اقدام ہے، شمالی کوریا

پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ ہالینڈ، ڈنمارک اور ناروے کا یوکرین کو ایف۔16 طیارے فراہم کرنے کا فیصلہ امن مخالف اقدام ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے بین الاقوامی تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ نے یورپی ممالک کےیوکرین کو ایف۔16 طیاروں کی فراہمی کے فیصلے پر جائزہ پیش کیا ہے۔

جائزے میں ہالینڈ، ناروے اور ڈنمارک کے فیصلے پر تنقیدکرتے ہوئے کہا گیاکہ یورپی ممالک کا یوکرین کو ایف۔16 طیارے فراہم کرنے کا فیصلہ طویل جنگ کی حوصلہ افزائی اور علاقائی امن و استحکام کے مکمل خاتمے پر مبنی امن مخالف اقدام ہے۔واضح رہے کہ یوکرین کے صدر وولو دیمیر زیلنسکی نے 20 اگست کو ٹیلی گرام سے جاری بیان میں کہا کہ ہالینڈ اور ڈنمارک 24 اگست کو 61 ایف۔16 طیارے یوکرین کے حوالے کریں گے۔ناروے نے بھی 24 اگست کو یوکرین کو ایف۔16 طیاروں کی فراہمی کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔