سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بے قصور ہونے کی درخواست عدالت میں جمع کرا دی

ٹرمپ اگلے ہفتے فلٹن کائونٹی کورٹ میں الزامات کا سامنا کرنے ذاتی طور پر پیش نہیں ہوں گے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کے صدارتی انتخابی نتائج بدلنے کے مقدمے میں بے قصور ہونے کی درخواست جارجیا کی عدالت میں جمع کرا دی۔

ٹرمپ اگلے ہفتے فلٹن کائونٹی کورٹ میں الزامات کا سامنا کرنے ذاتی طور پر پیش نہیں ہوں گے۔فلٹن کائونٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی نے ٹرمپ پر دھوکا دہی سمیت 13 سنگین جرائم کے الزام عائد کیے ہیں۔ٹرمپ پر الیکشن فراڈ، بزنس فراڈ سمیت مختلف مقدمات میں اب تک چار فرد جرم عائد ہوچکی ہیں۔سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے خلاف مقدمات کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔