کراچی: (کامرس ڈیسک) روپے کی بے قدری مسلسل جاری، امریکی کرنسی کی اڑان کا سلسلہ تاحال برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کی سطح پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/WpF9PYlRM9#SBPExchangeRate pic.twitter.com/hOkqhsgiiG
— SBP (@StateBank_Pak) August 28, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 301 روپے پر بند ہوا تھا۔
خیال رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں گزشتہ ہفتے 5 روپے 22 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ نگران حکومت کے دور میں ڈالر کی قیمت میں 13 روپے 26 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اڑان کا سلسلہ برقرار ہے، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں 3 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 319 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔