صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 800 تا 1000 روپے کے اضافہ کے ساتھ 19000 روپے پر بند ہوا
کراچی (کامرس ڈیسک) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی ترسیل میں میں کمی علاوہ ازیں ڈالر کی انتہائی اونچی اڑان کی وجہ سے ٹیکسٹائل اسپنرز کی جانب سے روئی کی خریداری بڑھنے کی وجہ سے روئی کے بھا ؤمیں زبردست اضافہ ہوگیا بھا ؤمیں فی من 1000 تا 2000 روپے کا اضافہ ہوکر بعد ازاں 500 تا 1000 روپے کی کمی ہونے کی صورت میں روئی کے بھاؤ میں مجموعی طور پر 1500 تا 2500 روپے کا غیر معمولی اتار چڑھا ہوا پھٹی کا بھاؤ بھی فی من 40 کلو 700 تا 800 روپے بڑھ گیا۔
کام بے وارا ہونے کی وجہ سے کئی علاقوں میں جننگ فیکٹریاں جزوعی طور پر بند کردی گئی ہیں بھارت نے دریائے ستلج میں پانی کا بہاو پاکستان کے دریاں میں بڑھا دیا جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلاب کی صورت حال سے فصلوں کو نقصان ہورہا ہے کئی علاقوں میں چنائی رکی ہوئی ہے گو کہ فی الحال کپاس کی فصل کو معمولی نقصان ہوا ہے بہر حال کیڑوں کی وجہ سے بھی کچھ نقصان ہونے کا اندیشہ ہے ٹیکسٹائل سیکٹر کی صورت حال دیگرگو ہے۔
تاہم ڈالر کی انتہائی اونچی اڑان کی وجہ سے ٹیکسٹائل اسپنرز روئی کو ہاتھ کرنے کیلئے دوڑ لگا رہے تھے جبکہ جنرز پھٹی کے پیچھے دوڑ لگا رہے تھے جسکی وجہ سے روئی کا بھا ؤفی من 20000 روپے کی بلند سطح پر اور پھٹی 8200 سے 9300 روپے کی اونچائی پر پہنچ گیا لیکن جمعہ کی صبح سے ملز نے کچھ سانس لینے کیلئے روکنا شروع کیا تو جنرز میں کچھ گبھراہٹ محسوس ہونا شروع ہوگئی پھٹی بھی بلندی سے نیچے ترنا شروع ہو گئی نتیجتا روئی اور پھٹی کابھا ؤنیچے آنے لگا۔
صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 800 تا 1000 روپے کے اضافہ کے ساتھ 19000 روپے پھٹی کا فی 40 کلو بھاؤ 600 تا 700 روپے کے اضافے کے ساتھ 7800 تا 8500 روپے صوبہ پنجاب میں روئی کا بھاؤ 19500 تا 20000 روپے پھٹی کا بھاؤ 7800 تا 9000 روپے صوبہ بلوچستان میں روئی کا بھاؤ 19000 تا 19300 روپے پھٹی کا بھاؤ 8000 تا 9300 روپے رہا۔ بنولہ،تیل اور کھل کے بھاؤ میں نسبتا اضافہ ہوا۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 900 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 19200 کے بھاؤ پر بند کیا۔
کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن مارکیٹ میں روئی کے بھا میں اضافہ کا رجحان۔ نیویارک کاٹن کے وعدے کا بھا فی پانڈ 87.51 امریکن سینٹ پر بند ہوا۔ USDA کی ہفتہ وار برآمدی اور فروخت رپورٹ کے مطابق سال 24-2023 کیلئے 38 ہزار 900 گانٹھیں فروخت ہوئی۔