ایل این جی کی درآمدات میں جولائی کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراضافہ

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ملک میں ایل این جی کی درآمدات میں جولائی کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔

اوسی اے سی اوراوگرا کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023 میں ایل این جی کی درآمدات کاحجم 743000 ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 16 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں ایل این جی کی درآمدات کاحجم 639000 ٹن ریکارڈکیا گیاتھا، جون کے مقابلہ میں جولائی میں ایل این جی کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر12 فیصدکی نموہوئی ہے۔

جون میں ایل این جی کی درآمدات کاحجم 666000 ٹن ریکارڈکیاگیا جوجولائی میں بڑھ کر743000 ٹن ہوگیا۔ جولائی کے مہینہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر27 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کامجموعی حجم 1671000 ٹن ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جولائی میں 2291000 ٹن تھا۔