نارووال ، دودھ کی قیمت 150روپے ،دہی کی قیمت 160 روپے کلو مقرر

نارووال(کامرس ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے نارووال میں دودھ اور دہی کی قیمتوں کا ازسر نو تعین کرتے ہوئے دودھ کی قیمت 150روپے اور دہی کی قیمت 160 روپے کلو مقرر کر دی۔ڈپٹی کمشنرمحمداشرف نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
مارکیٹ میں آٹا 20کلوگرام فی تھیلا 2650،تھیلا دس کلوگرام 1325روپے میں صارفین حاصل کرسکیں گے جبکہ چاول سپر باسمتی 305، کالاچنا210، سفیدچنا320، دال چنا موٹی 210روپے،دال چناباریک200 بیسن 210،دال ماش 520،دال ماش چھلکا450،دال مونگ 220، دال مسور 270روپے، چھوٹا گوشت1600 روپے، بڑا گوشت 800روپے فی کلوروٹی سو گرام 15روپے نان 120گرام25 روپے دودھ 150روپے لیٹر اور دہی کی قیمت160 روپے فی کلو میں فروخت ہوگا۔

گھی اور چینی حکومت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دستیاب ہو گا جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ قیمتوں کا تعین تو کر دیتی ہے لیکن ان ریٹس پر اشیا کہاں سے ملیں گی یہ نہیں بتاتی کیونکہ سرکاری ریٹس اور عام مارکیٹ ریٹس میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے۔