اسلام آباد: (کامرس ڈیسک) روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار، امریکی کرنسی کی اڑان نہ تھم سکی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 297 روپے 13 پیسے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/06ebUn3yum#SBPExchangeRate pic.twitter.com/A8hyc0EJDw
— SBP (@StateBank_Pak) August 21, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 295 روپے 78 پیسے پر بند ہوا تھا۔
نگراں حکومت دورکے اقتدار سنبھالنے سے اب تک ڈالر 8روپے 64پیسے مہنگا ہوا، 11 اگست کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 288 روپے 49 پیسے تھی۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 2 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 306 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔