روپے کی بے قدری، انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

کراچی: (کامرس ڈیسک) روپے کی مسلسل بے قدری اور امریکی کرنسی کی پرواز کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 86 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 295 روپے 78 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 294 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اُڑان جاری ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپے مہنگا ہوکر 304 روپے کا ہوگیا ہے۔