اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق سیکرٹری خزانہ اور معاشی ٹیم نے نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کو بریفنگ دی اور اہم معاشی اشاریوں کے رجحان سے آگاہ کیا۔
نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے معاشی ڈسپلن یقینی بنانے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوششیں تیز کی جائیں گی۔