میانمار کے شمالی ریاست کاچن میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی،غیرملکی میڈیا
ینگون(انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی میانمار میں قیمتی پتھروں کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 8 لاپتہ ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میانمار کے شمالی ریاست کاچن میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔
واضح رہے کہ ریاست کاچین کا پہاڑی قصبہ Hpakant دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ منافع بخش جیڈ کانوں کا مرکز ہے۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں متاثر ہونے والوں میں بیشتر مقامی افراد شامل ہیں جو کان میں کھدائی کا کام کرتے اور رہتے ہیں۔واضح رہے کہ اس علاقے میں مئی سے اکتوبر کے دوران مون سون کی شدید بارشوں کے موسم میں جان لیوا لینڈ سلائیڈنگ عام ہے۔