اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) مہنگائی سے تنگ عوام کو ایک اور زوردار جھٹکا ملنے کو تیار ہے، حکومت کی طرف سے پٹرول 10 روپے اور ڈیزل 22 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع سیکرٹری خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نگران وزیراعظم سے مشاورت کی جائے گی، پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 84 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے، تیل کی مزید سپلائی نہ پہنچنے سے ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اگست سے ہوگا، قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد ہوگا۔