کراچی: (کامرس ڈیسک) ڈالر کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، روپے کو روندتے ہوئے امریکی کرنسی کی اڑان کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 291 روپے 51 پیسے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/PSffDJrHqg#SBPExchangeRate pic.twitter.com/wz2CYM0KFi
— SBP (@StateBank_Pak) August 15, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 288 روپے 49 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر نے ٹرپل سنچری مکمل کر لی۔
اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 302 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔